04 November, 2011

ٹوائی لائٹ سیریز کے اداکاروں نے اپنے نشان چھاپ دیے



ٹوائی لائٹ سیریز کے اداکاروں نے اپنے نشان چھاپ دیے      

ہالی ووڈ فلم ٹوائی لائٹ سیریزکےاداکاروں نےلاس اینجلس میں سیمنٹ پراپنے ہاتھوں اورپاؤں کےنشان چھاپ دیے اس موقع پر موجود ان کے مداحوں نے دل کھول کر داد دی ۔

ہالی ووڈ کی ٹوائی لائٹ سیریز کی فلم بریکنگ ڈان پارٹ ون کی نمائش سے پندرہ روز قبل ہونے والی نشان ثبت کرنے کی تقریب میں اس کے ستاروں نے شرکت کی۔ فلم میں کرسٹین اسٹیوارٹ،رابرٹ پیٹنسن اورٹیلر لارینٹر نے مرکزی کردار اداکیے ہیں۔ خوفناک کردار ادا کرنے کے باوجود ان اداکاروں کے مداحوں ان سے محبت کا ثبوت دیا۔ 

تقریب میں باقی سب کچھ ٹھیک تھالیکن کرسٹین پہلے تو شرمائی شرمائی نظر آئیں جب باری آئی تو پراعتماد لہجے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب دیوانگی سی لگتی ہے لیکن جو کام ہم نے اس فلم میں کیا شاید پہلے کبھی نہیں کیا۔

No comments: