04 November, 2011

سابق وزیراعلی جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری



سابق وزیراعلی جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری 

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ جام محمد یوسف نواب بگٹی قتل کیس میں چوتھے نامزد ملزم ہیں۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل حمید کی عدالت نے کرائم برانچ کی درخواست پر جام محمد یوسف کے وانٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں واضح رہے کہ عدالت نے پہلے ہی سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے علاوہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز سابق وزیرداخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

No comments: