چنیوٹ:سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق
چنیوٹ میں سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے ساتویں کلاس کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ٹیچر اور ایک طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
گورنمنٹ سکول چک 147 میں ساتویں جماعت کے دو طالب علم رضوان اور احسن میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا ،احسن عباس کو بےہوشی کی حالت میں قریبی پرائیویٹ ہسپتال لےجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، سکول انتظامیہ اور طالب علموں نے احسن کے گھر اور پولیس کا اطلاع دی پولیس نے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی،لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی ماسٹر محمد ظفر نے رضوان کےساتھ مل کر احسن کو تشدد سے ہلاک کیا ہے ، پولیس تھانہ رجوعہ نے پی ٹی ماسٹر اور رضوان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم دونوں ملزم مفرور ہیں.(DUNYA NEWS)
۔
No comments:
Post a Comment