عیدالاضحی میں اسٹیج ڈراموں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت
پنجاب حکومت کی ہدایت پر ویجی لینس کمیٹیاں عیدالاضحی کے دنوں میں اسٹیج ڈراموں پر کڑی نگاہ رکھیں گی۔
ذومعنی اور فحش جملوں کی ادائیگی اور فحش ڈانس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کے نام جاری مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر سینما ہالز اور تھیٹرز میں فحش ڈانس اور ذومعنی جملوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو صاف ستھری تفریح مہیا ہو سکے۔ ان ہدایات کی روشنی میں ضلعی حکام نے تھیٹرز اور اسٹیج ڈراموں کے منتظمین سے کہا کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی اور جس تھیٹر میں فحش یا ذومعنی جملے ادا کئے گئے یا فحش ڈانس ہوا، اس کے اداکاروں اور منتظمین کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے گا۔

No comments:
Post a Comment