ریلوے نے تین مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنیکا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے بزنس ٹرین کے بعد مزید تین مسافر ٹرینوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔
جن ٹرینوں کو نجی شعبہ کے حوالے کیاجائے گا ان میں فیصل آباد سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس ، سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس اور لاہور سے کراچی براستہ پاکپتن جانے والی فرید ایکسپریس شامل ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ان مسافر ٹرینوں سے مطلوبہ ریونیو حاصل نہیں ہورہا تھا جس کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ۔ مذکورہ ٹرینوں کو اوپن ٹینڈر کے ذریعہ نجی شعبہ کو دیاجائے گا۔
No comments:
Post a Comment