07 November, 2011

NEWS 9 PAKISTAN: 6.3 magnitude quake rocks parts of Punjab

NEWS 9 PAKISTAN: 6.3 magnitude quake rocks parts of Punjab: 6.3 magnitude quake rocks parts of Punjab LAHORE: A 6.3 magnitude earthquake struck various parts of federal capital, Punjab, Khyb...

6.3 magnitude quake rocks parts of Punjab


6.3 magnitude quake rocks parts of Punjab

LAHORE: A 6.3 magnitude earthquake struck various parts of federal capital, Punjab, Khyber Pakhtunkhwa (KP) and Gilgit-Baltistan (GB) triggering panic in the areas, Geo News reported.

According to the details, quake jolted Islamabad, Rawalpindi, Lahore, Peshawar, Kohat, Mardan, Charsadda, Shangla, Hazara, Nohshera, Abbottabad, Haripur, Chakwal, Swat, Bajaur Agency, Lower Dir, Malakand among various other areas.

The epicenter of the tremor was located at 350 kilometers north-west of Islamabad. The depth of the tremor was 200km below the surface.
 (Geo News)

05 November, 2011

Attempt made to hurl shoe at Musharraf

LONDON: A man tried to hurl shoe towards former president General (retd.) Pervez Musharraf when the latter was addressing a gathering here, Geo News reported.

The attempt was made when Musharraf was addressing Kashmiri Community in Luton. On this security men present there sprung to action and took the man out of the place.

Another man present in the ceremony also chanted slogans against the former president.
 

ریلوے نے تین مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنیکا فیصلہ



ریلوے نے تین مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنیکا فیصلہ 

پاکستان ریلوے نے بزنس ٹرین کے بعد مزید تین مسافر ٹرینوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔

جن ٹرینوں کو نجی شعبہ کے حوالے کیاجائے گا ان میں فیصل آباد سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس ، سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس اور لاہور سے کراچی براستہ پاکپتن جانے والی فرید ایکسپریس شامل ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان مسافر ٹرینوں سے مطلوبہ ریونیو حاصل نہیں ہورہا تھا جس کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ۔ مذکورہ ٹرینوں کو اوپن ٹینڈر کے ذریعہ نجی شعبہ کو دیاجائے گا۔

عیدالاضحی میں اسٹیج ڈراموں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت


  عیدالاضحی میں اسٹیج ڈراموں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت


پنجاب حکومت کی ہدایت پر ویجی لینس کمیٹیاں عیدالاضحی کے دنوں میں اسٹیج ڈراموں پر کڑی نگاہ رکھیں گی۔

ذومعنی اور فحش جملوں کی ادائیگی اور فحش ڈانس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کے نام جاری مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر سینما ہالز اور تھیٹرز میں فحش ڈانس اور ذومعنی جملوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو صاف ستھری تفریح مہیا ہو سکے۔ ان ہدایات کی روشنی میں ضلعی حکام نے تھیٹرز اور اسٹیج ڈراموں کے منتظمین سے کہا کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی اور جس تھیٹر میں فحش یا ذومعنی جملے ادا کئے گئے یا فحش ڈانس ہوا، اس کے اداکاروں اور منتظمین کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے گا۔

چنیوٹ:سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق



چنیوٹ:سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق



چنیوٹ میں سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے ساتویں کلاس کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ٹیچر اور ایک طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


گورنمنٹ سکول چک 147 میں ساتویں جماعت کے دو طالب علم رضوان اور احسن میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا ،احسن عباس کو بےہوشی کی حالت میں قریبی پرائیویٹ ہسپتال لےجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، سکول انتظامیہ اور طالب علموں نے احسن کے گھر اور پولیس کا اطلاع دی پولیس نے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی،لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی ماسٹر محمد ظفر نے رضوان کےساتھ مل کر احسن کو تشدد سے ہلاک کیا ہے ، پولیس تھانہ رجوعہ نے پی ٹی ماسٹر اور رضوان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم دونوں ملزم مفرور ہیں.(DUNYA NEWS)
۔

04 November, 2011

کرینہ کے ساتھ رومانوی کردار نہیں کرسکتا،رنبیر کپور


کرینہ کے ساتھ رومانوی کردار نہیں کرسکتا،رنبیر کپور 

رنبیر کے انکار نے کرینہ سے راک اسٹار چھین لی۔ڈائریکٹر امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ راک اسٹار میں رنبیر کے کرینہ کیساتھ رومانوی کردار سے انکار پر نرگس فخری کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

راک اسٹار میں کردار کے حصول میں نرگس فخری کرینہ کپور کو مات دینے میں کامیاب رہیں تاہم کرینہ کے ہاتھ سے فلم نکلنے کی وجہ ان کا بالی ووڈ انڈسٹری پرکئی دہائیوں تک راج کرنے والے کپور خاندان سے تعلق بنا جب ڈائریکٹر امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ فلم میں رومانوی کردار ہونے کے باعث وہ رنبیر اور کرینہ کو ایک ساتھ کاسٹ نہیں کرسکتے تھے۔

لہذا انہیں دونوں کپورز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ایسی صورتحال میں امتیاز نے کرینہ کے بجائے رنبیر کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔کیوں کہ وہ فلم کے مرکزی کردار کے لئے بہترین انتخاب تھے۔ دوسری جانب کرینہ کپور جہاں راک اسٹار میں کردار ہاتھ سے نکل جانے پر مایوس ہیں وہیں دونوں کپورز پرامید ہیں کہ مستقبل میں انہیں کسی غیر رومانوی کردار میں ساتھ کاسٹ کیا جاسکے گا۔

ملک کو شديد خطرات لاحق ہيں، ماروي ميمن






ملک کو شديد خطرات لاحق ہيں، ماروي ميمن 


اسلام آباد ميں ملک کے مجموعی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ملک میں صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ، اگر ہم نے اب بھی ہوش نہ سنبھالا تو ہمیں مستقبل میں پچھتانے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ عوام ملک کے مستقبل سے مایوس ہیں ، سوئی ہوئی قوم کو جگانے کا وقت آ گیا ہے۔ ہمیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے سنجیدہ ہو کر ملکی مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

کراچی:::::حج مسلمانوں کا عالمگیر اجتماع ہے

کراچی:::::حج مسلمانوں کا عالمگیر اجتماع ہے اس میں علاقائیت اور لسانیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلمان اس اہم دینی فریضہ کی انجام دہی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل و نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے الانہ مسجد شومارکیٹ میں جمعۃ المبارک کے خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حج زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے جس نے اللہ کیلئے حج کیا بے حیائی اور گناہ کے کاموں سے بچارہا تو وہ حج ایسا واپس ہوگا جیسے آج ہی اسے اسکی ماں نے جنا ہے ۔ انہوں نے کہا جو صحیح معنوں میں مسلمان ہے وہ اُ س محسن اعظم کے احسانات کو ضرور سمجھتے ہوئے روضہ رسول ﷺ پر اس نیت سے حاضری دے گا کے ان سے شفاعت کی خوشخبری ملے گی ۔ اور روز محشر شفاعت پائے گا ۔ سرزمین حرم پر حاجی اللہ کا مہمان اور سفیر اسلام ہوتا ہے اس لئے ہر حاجی اپنے حُسن اخلاق کا عملی ثبوت پیش کرے ۔ اجتماع سے مسجد کے خطیب علامہ قاری محمد علی قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرم کی فضائیں حاجی کو خوش آمدید اور ہوائیں اسکا استقبال اے رب کے حبیب کہہ کر کرتی ہیں حاجی اے اللہ میں حاضر ہوں کی صدا لگا کر اپنے رب سے اپنے حُب اور اُسکی عہدیت کا اقرار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حج اسلام وہ عالمگیر فریضہ ہے جس نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو ایک ہی جلسے میں بارگاہ الٰہی میں مقاماتِ مقدسہ پر یکجا کردیا ہے دنیا کا کوئی مذہب حج کی عالمگیریت کا مقابلہ نہیں کر سکتااور نہ ہی اس جیسا کوئی نظام عبادت دے سکتا ہے ۔ حج وہ رکن اسلام ہے جس نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو ایک لڑی میں پر و دیا ہے ۔ 

لاہور: شادی کی تقریب میں پولیس پرفائرنگ،3 زخمی




لاہور: شادی کی تقریب میں پولیس پرفائرنگ،3 زخمی 

لاہورمیں شادی کی تقریب میں پولیس اور شہریوں کے درمیان فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شادی کی تقریب کے دوران لوگوں نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور شادی میں موجود لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شادی کی تقریب سے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں نے شراب پی ہوئی تھی اور وہ فائرنگ کررہے تھے جنہیں روکنے پر ان افراد نے پولیس کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

سابق وزیراعلی جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری



سابق وزیراعلی جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری 

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ جام محمد یوسف نواب بگٹی قتل کیس میں چوتھے نامزد ملزم ہیں۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل حمید کی عدالت نے کرائم برانچ کی درخواست پر جام محمد یوسف کے وانٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں واضح رہے کہ عدالت نے پہلے ہی سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے علاوہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز سابق وزیرداخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

اسٹیٹ بینک: زرمبادلہ ذخائر میں 6کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی



اسٹیٹ بینک: زرمبادلہ ذخائر میں 6کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اٹھائیس اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زر مبادلہ ذخائرسترہ ارب بیس کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر سے کم ہو کرسترہ ارب چودہ کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت تیرہ ارب چالیس کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین ارب تہتر کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

ٹوائی لائٹ سیریز کے اداکاروں نے اپنے نشان چھاپ دیے



ٹوائی لائٹ سیریز کے اداکاروں نے اپنے نشان چھاپ دیے      

ہالی ووڈ فلم ٹوائی لائٹ سیریزکےاداکاروں نےلاس اینجلس میں سیمنٹ پراپنے ہاتھوں اورپاؤں کےنشان چھاپ دیے اس موقع پر موجود ان کے مداحوں نے دل کھول کر داد دی ۔

ہالی ووڈ کی ٹوائی لائٹ سیریز کی فلم بریکنگ ڈان پارٹ ون کی نمائش سے پندرہ روز قبل ہونے والی نشان ثبت کرنے کی تقریب میں اس کے ستاروں نے شرکت کی۔ فلم میں کرسٹین اسٹیوارٹ،رابرٹ پیٹنسن اورٹیلر لارینٹر نے مرکزی کردار اداکیے ہیں۔ خوفناک کردار ادا کرنے کے باوجود ان اداکاروں کے مداحوں ان سے محبت کا ثبوت دیا۔ 

تقریب میں باقی سب کچھ ٹھیک تھالیکن کرسٹین پہلے تو شرمائی شرمائی نظر آئیں جب باری آئی تو پراعتماد لہجے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب دیوانگی سی لگتی ہے لیکن جو کام ہم نے اس فلم میں کیا شاید پہلے کبھی نہیں کیا۔

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار



کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار 

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع نجی اسپتال کے قریب ایک کار میں سوار چار مسلح ملزمان رکشے میں سوار ایک شخص سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے ۔ اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔گرفتار ملزمان سے موبائل فون، نجی بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز نقدی اور دو ٹی ٹی پستول بر آمد کیئے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیئے چھاپے مارے 

شام : حکوت مخالف افراد پر گولہ باری ،20 ہلامک



شام : حکوت مخالف افراد پر گولہ باری ،20 ہلامک 

شام میں جمہوریت کے حامی مظاہرین اور سرکاری فوجوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں مزید بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب لیگ کی وزارتی کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبےکوشامی حکومت کی جانب سے من وعن تسلیم کیا گیا تھا اس منصوبےمیں شہروں سے فوج اور ٹینکوں کو ہٹانے پر بھی اتفاق کیاگیا تھا۔

تاہم شام کے وسطی شہر حمص میں شامی فوج کی گولہ باری سے بیس افراد مارے گئے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں شہریوں کی ہلاکتیں 

22 October, 2011

Awareness walk against dengue held

JALALPUR BHATTIAN – The District Health Department in collaboration with Rescue-1122 organised a walk here to create awareness against dengue fever on Friday. 
The walk was led by MPA Asadullah Arain, District Officer Health Dr Khalid Farooq and Safety Officer Rescue-1122. 
A large number of school students also participated in the walk. Addressing the gathering, MPA Asadullah stressed the need for clean and hygienic atmosphere to contain the dengue mosquitoes. The MPA said that the present government was fully aware of the epidemic and provided test facilities even in the remote health centres and dispensaries. He said that dengue fever is curable and the government particularly the health department officers and students were striving to create awareness among the public to save themselves from the epidemic. 
He said seminars being held in almost all the schools and colleges in the area to prevent the public from this menace.
He said that a large number of posters, leaflets and pamphlets carrying informative material about the disease were being distributed in hospitals and among public so that they could take preventive measures against the dengue virus.