04 November, 2011

کراچی:::::حج مسلمانوں کا عالمگیر اجتماع ہے

کراچی:::::حج مسلمانوں کا عالمگیر اجتماع ہے اس میں علاقائیت اور لسانیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلمان اس اہم دینی فریضہ کی انجام دہی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل و نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے الانہ مسجد شومارکیٹ میں جمعۃ المبارک کے خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حج زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے جس نے اللہ کیلئے حج کیا بے حیائی اور گناہ کے کاموں سے بچارہا تو وہ حج ایسا واپس ہوگا جیسے آج ہی اسے اسکی ماں نے جنا ہے ۔ انہوں نے کہا جو صحیح معنوں میں مسلمان ہے وہ اُ س محسن اعظم کے احسانات کو ضرور سمجھتے ہوئے روضہ رسول ﷺ پر اس نیت سے حاضری دے گا کے ان سے شفاعت کی خوشخبری ملے گی ۔ اور روز محشر شفاعت پائے گا ۔ سرزمین حرم پر حاجی اللہ کا مہمان اور سفیر اسلام ہوتا ہے اس لئے ہر حاجی اپنے حُسن اخلاق کا عملی ثبوت پیش کرے ۔ اجتماع سے مسجد کے خطیب علامہ قاری محمد علی قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرم کی فضائیں حاجی کو خوش آمدید اور ہوائیں اسکا استقبال اے رب کے حبیب کہہ کر کرتی ہیں حاجی اے اللہ میں حاضر ہوں کی صدا لگا کر اپنے رب سے اپنے حُب اور اُسکی عہدیت کا اقرار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حج اسلام وہ عالمگیر فریضہ ہے جس نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو ایک ہی جلسے میں بارگاہ الٰہی میں مقاماتِ مقدسہ پر یکجا کردیا ہے دنیا کا کوئی مذہب حج کی عالمگیریت کا مقابلہ نہیں کر سکتااور نہ ہی اس جیسا کوئی نظام عبادت دے سکتا ہے ۔ حج وہ رکن اسلام ہے جس نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو ایک لڑی میں پر و دیا ہے ۔ 

No comments: